فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی

کراچی: فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا انتظار لوگ کافی عرصے سے کررہے ہیں۔ اس فلم میں ماہرہ اور فہد کی جوڑی پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہی ہے جب کہ فہد مصطفیٰ فلم میں پولیس آفیسر کے ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آئیں گے۔

45 سیکنڈ کے مختصر ٹیزر میں ایکشن، رومینس سمیت ہر وہ چیز موجود ہے جو آپ کو بالی ووڈ کی فلمیں بھلانے پر مجبور کردے گی۔ ٹیزر سے فلم کی کہانی کا اندازہ تو نہیں ہورہا لیکن ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ فہد مصطفیٰ ایکشن سے بھرپور پولیس آفیسر کا کردار اداکررہے ہیں اور یہ کردار ایکشن فلمیں دیکھنے کے شوقین لوگوں کو مایوس نہیں کرے گا۔