فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ؟

پاکستان کے دلکش اور کامیاب اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ ڈیزائنر صدف فواد خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

دونوں کی جانب سے تاحال بیٹی کی پیدائش کی تصدیق نہیں کی گئی لیکن ان کے مداحوں نے بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد دی ہے۔

فواد خان کے مداحوں کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر فواد خان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ ایک ویڈیو پر مختلف کمنٹس میں بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی گئی تھی لیکن اداکار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

علاوہ ازیں اداکار عدنان صدیقی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فواد اور ان کی اہلیہ کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ انہوں نے لکھا کہ صدف اور فواد کو مبارکباد، دعا ہے کہ وہ آپ کی زندگی کو محبت سے بھر دے۔

واضح رہے کہ فواد خان نے اپنی قریبی دوست صدف سے 2005 میں شادی کی تھی، ان کی اہلیہ فیشن ڈیزائنر ہیں۔ فواد خان کے بیٹے ایان کی پیدائش 2010 میں ہوئی تھی اور ان کی بیٹی ایلینا 2016 میں پیدا ہوئی تھی۔
فواد خان طویل عرصے سے اسکرینز سے غائب ہیں، جبکہ وہ کسی پروجیکٹ کا بھی حصہ نہیں بنے، انہوں نے فلم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ میں کام کیا ہے۔