ایپل کے اولین 5 جی ٹیکنالوجی سے لیس 4 نئے آئی فونز متعارف

ایپل نے آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز پیش کردیئے ہیں اور پہلی بار کمپنی کی جانب سے اتنی ڈیوائسز متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس سال ہر آئی فون مختلف ڈسپلے سائز اور میموری گنجائش کے ساتھ پیش کیا گیا اور قیمت کے لحاظ سے بھی متعدد آپشن دیئے گئے۔

آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 12 میں 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہ اس کمپنی کا اب تک کا سب سے بڑا ڈسپلے والا فون ہے۔
سب آئی فونز میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے اور او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہیں مگر اینڈرائیڈ فونز کے برعکس کسی میں بھی 120 ہرٹز ریفریش ریٹ نہیں دیا گیا۔

اس بار سب آئی فون اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں جو اس کمپنی کی پہلی 5 این ایم چپ ہے، جو پہلے کے مقابلے میں بلکہ کمپنی کے مطبق اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے پراسیسرز سے 50 فیصد تیز ہے جبکہ آئی او ایس 14.2 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔