ویوو نے پاکستان میں 44 میگا پکزل آئی آٹو فوکس سے مزین نیا فلیگ شپ سمارٹ فون V20 متعارف کروا دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے پاکستان میں اپنی فلیگ شپ وی سیریز کا نیا سمارٹ فون vivo V20 متعارف کروا دیا گیا ہے اور فون کی قیمت 59,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔

جس میں نئے فون V20 کے برانڈ ایمبیسیڈرز، مشہور اداکار فہد مصطفی اور ٹی وی و فلم کی اداکارہ ہانیہ عامر نے شرکت کی۔اس تقریب کی میزبانی کے فرائض فیضان حقی نے ادا کیے اور اپنے طرز کے اس پہلے لانچ ایونٹ پر ناظرین کو بھی سوال و جواب کے ذریعے بہت سے انعامات جیتنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔