شیاؤمی کے 144 ہرٹز ڈسپلے والے اولین فونز متعارف

شیاؤمی نے اپنے نئے فلیگ شپ فون می 10 ٹی اور 10 ٹی متعارف کرادیئے ہیں جو اس کمپنی کی پہلی ایسی ڈیوائسز ہیں جن میں 144 ہرٹز ڈسپلے ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

شیاؤمی کے یہ فلیگ شپ فونز فیچرز کے لحاظ سے مناسب اور قیمت کے اعتبار سے دیگر کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز سے کافی سستے ہیں۔

دونوں فونز میں 6.67 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ریفریش ریٹ کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔

مگر کمپنی کی جانب سے ریفریش ریٹ کے مختلف موڈز بھی دیئے گئے ہیں جیسے فلموں کے لیے 48 ہرٹز، ریگولر ویڈیو کے لیے 60 ہرٹز، جس کے ساتھ 90 اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے آپشن بھی موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی

ڈسپلے کے لیے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 5 کا استعمال کیا گیا جبکہ بیک کور کو بھی گوریلا گلاس 5 شیٹس سے کور کیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12 سے کیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ڈیوائسز میں اسٹیریو اسپیکرز، ہائی ریزولوشن ریڈیو سرٹیفکیشن اور ایکس ایکسیز لائنر وائبر موٹرز جیسے فیچرز بھی ایک جیسے ہیں۔

دونوں میں نمایاں فرق ریم، اسٹوریج اور قیمت کا ہے۔

می 10 ٹی میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 10 ٹی پرو میں 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔