نسٹاگرام ٹک ٹاک کو سخت ٹکر دینے کے لیے تیار

اسان فرانسسکو: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے اپنے ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی ریلز میں نئے اضافے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام ریلیز میں اب صارفین زیادہ طویل ویڈیو بناسکیں گے جبکہ ان کو زیادہ آسانی سے ٹرم یا کاٹ سکیں گے۔کمپنی کے مطابق اس سے نہ ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے گی بلکہ انسٹاگرام کے وہ صارفین بھی اس کا حصہ بن سکیں گے جو اب تک ریلز میں دلچسپی ظاہر نہیں کریں گے۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان میں سب سے اہم فیچر ویڈیوز کی لمبائی میں اضافہ ہے۔اب ریلیز میں صارفین 15 کی بجائے 30 سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے۔

دوسری بڑی تبدیلی ٹائمر کے وقت میں اضافہ ہے جو اب 10 سیکنڈ کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صارفین کسی ویڈیو سے کلپ کو کٹ کرسکتے ہیں جس سے کسی ویڈیو کو بہتر بنانے میں زیادہ مدد مل سکے گی تاہم ریلیز میں ابھی تک کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو اسے ٹک ٹاک سے الگ کرسکے۔

امریکا میں ٹک ٹاک کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کے نتیجے میں کمپنی کو توقع ہے کہ چینی ایپ کے صارفین ریلیز کا رخ کرسکتے ہیں۔

ریلیز کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ٹیسا لیونز لیانگ کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے ان تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کو دیکھتے ہوئے ایسا کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریلیز کو لوگوں کے فیڈ بیک کے مطابق بہتر بناتے رہیں گے اور یہ اپ ڈیٹس ویڈیو کو بنانے اور ایڈٹ کرنا آسان بنائے گا۔