ٹوئٹر کا منفرد اور بہترین فیچر متعارف

نیویارک : ٹوئٹر انتظامیہ نے صارفین کی سہولت کےلیے ایک منفرد فیچر ’سافٹ بلاک‘ متعارف کرا دیا۔ اس نئے فیچر کا تعلق ٹوئٹر کے نئے پرائویسی ٹولز سے ہے، جس کے ذریعے اب صارف کسی فالوور کو بلاک کیے بغیر ہٹا سکے گا یعنی ان فالو کر سکے گا، ٹوئٹر ایک ماہ سے اس فیچر کی آزمائش کررہا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ لسٹ سے نکالے گئے افراد اپنی ٹائم لائن میں آپ کی ٹوئیٹس نہیں دیکھ سکیں گے مگر ڈائریکٹ میسج ضرور کرسکیں گے۔ ٹوئٹر سپورٹ کے مطابق آپ نے فالوور کے نام کے آگے صرف تین نقطوں والے مینیو پر کلک کرنا ہے، جس پر ‘ریموو فالوور’ کا آپشن آئے گا، اسے کلک کرنے کے بعد آپ کے ٹوئٹس اس صارف کی ٹائم لائن پر پھر دکھائی نہیں دیں گے۔

ان افراد کو لسٹ سے ہٹائے جانے پر آگاہ بھی نہیں کیا جائے گا جبکہ وہ دوبارہ اس صورت میں فالو کرسکیں گے اگر آپ نے انہیں بلاک نہیں کیا ہوگا۔ اس سے قبل صارفین کے پاس ان فالو کا آپشن نہیں تھا بلکہ انھیں اس کے لیے اس مخصوص شخص کو بلاک کرنا پڑتا تھا، ٹوئٹر کا یہ فیچر ابھی صرف ویب ورژن پر صارفین کے لیے دستیاب ہے۔