یوٹیوب کے 10 کروڑ ڈالر کے پراجیکٹ میں مزید 30 ممالک شامل

(حسنات بلوچ)یوٹیوب اپنی شارٹس ویڈیو کو ٹِک ٹاک کے برابر لانے کے لیے مزید 30 ممالک کے یوٹیوبر کے لیے دس کروڑ ڈالر کی مجموعی رقم فراہم کرے گا۔

یوٹیوب کے چیف پروڈکٹ آفیسر کے مطابق شارٹس فنڈ اب دنیا کے کئی ممالک کے لیے ہے جس کے تحت انفرادی چینل کو 100 سے دس ہزار ڈالر تک کی مدد کی جائے گی۔

ان یوٹیوبر سے کہا جائے گا کہ وہ ٹک ٹاک جیسی مختصرویڈیو بنائیں اور انہیں اپ لوڈ کریں۔جس سے کم عمر اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لایا جائے گا۔
یوٹیوب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کو ماہانہ بنیادوں پر اضافی بونس رقم ادا کی جائے گی لیکن اس کا انحصار آپ کے ملک اور چینل کا فروغ شامل ہے۔

یوٹیوب ہر مہینے ان کئی ہزار تخلیق کاروں سے خود رابطہ کرے گا، جن کے شارٹس زیادہ مقبول ہوں گے اور انہیں ان کی کمائی ہوئی رقم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔