انسٹا اور فیس بک کا کونسا دلچسپ فیچر اب واٹس ایپ پر بھی استعمال کیا جاسکے گا؟

پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے جو صارفین کی دلچسپی چیٹ میں مزید بڑھا دے گا۔

واٹس ایپ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح ‘میسج ری ایکشن’ کے فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔ ایپ پر پیغامات پر بھرپور جذبات کے اظہار کیلئے یہ فیچر متعارف کروایا جائے گا جو کہ فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق میسج ری ایکشن کا فیچر انسٹا گرام اور فیس بک پر پہلے سے موجود ہے جو کہ اب جلد واٹس ایپ پر بھی ہوگا جس کے تحت صارف خوشی، غم و غصے سمیت متعدد جذبات کو عیاں کرنے کے اہل ہو ں گے۔ مذکورہ فیچر سے وہ تمام صارفین مستفید ہوسکیں گے جن کے پاس واٹس ایپ کا اپ ڈیٹ ورژن موجود ہوگا۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے صارفین کیلئے ہوگا تاہم اسے کب تک متعارف کروایا جائے گا، اس حوالے سے حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔