ٹک ٹاک کا خودکشی کے بارے میں‌ سوچنے والے صارفین کے لیے زبردست اقدام

بیجنگ: مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے صارفین میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے خیالات کو ختم کرنے کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فیچر دراصل صارفین کی ذہنی صحت کے مسائل اور خودکشی کے خیالات کے حوالے سے ہے، جو اُن کے ذہنی مسائل سے چھٹکارا دلوانے میں مدد فراہم کرے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو کھانے پیے سے متعلق شعور بھی دیا جائے گا تاکہ وہ جسمانی طور پر مضبوط رہیں۔

اس فیچر کی مدد ٹک ٹاک خودکشی کے رجحان یا خیالات کو ختم کرنے کے لیے سرچ بار میں ’suicide‘ جیسے الفاظ تلاش کرنے والے صارفین کی نشاندہی کرے گا اور اُن کی ٹائم لائن پر ذہنی تندرستی کے حوالے سے ویڈیوز ظاہر کرے گا۔