دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل تیار، آزمائشی پرواز مکمل

واشنگٹن : امریکی ایوی ایشن کمپنی نے دنیا کی پہلی جیٹ پیک موٹر سائیکل سائیکل کرلی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایوی ایشن کمپنی نے اڑنے والی موٹر سائیکل کی آمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرکے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ موٹر سائیکل 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد آزمائش کے تمام مراحل سے گزری ہے۔

اس موٹر سائیکل کو کیلیفورنیا کی ایک ایوی ایشن کمپنی نے بنایا ہے جو دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل ہے، جس میں جیٹ ٹربائن نصب کیا گیا ہے۔