امریکی کمپنی نے انسانوں کیلیے ڈیجیٹل دُم متعارف کروادی

تجسس پایا جاتا ہے کہ انسانوں کی دُم کیوں نہیں ہوتی جس کا جواب یہ ہے کہ جانوروں میں موجود دم کئی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ امریکا میں پچھلے 15برسوں سے ایک ایسی کمپنی’ دی ٹیل ‘ بھی کام کررہی ہے جو انسانوں کے لیے بظاہر حقیقی نظر آنے والی دم تیار کرتی ہے۔

کمپنی کی نئی پیشکش کک اسٹارٹر پر متعارف کروائی گئی ’مائی ٹیل ‘ہے جو کہ حرکت کرنے والی دم ہے،دم کے کور کو خریدنے والا شخص بآسانی تبدیل کرسکتا ہے یعنی آپ مختلف اوقات میں مختلف دم لگا کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔

دم بلیو ٹوتھ ، یو ایس بی چارجنگ ،پاور بینک، الارم اور پہننے میں ہلکی ہونے جیسی خصوصیات سمیت پر مشتمل ہے جو 10 گھنٹے باآسانی فعال رہ سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، دی ٹیل کمپنی کی جانب سے بنائی جانے والی دموں کی قیمت 105پاؤنڈز (150ڈالرز ) سے شروع ہوتی ہیں۔