ناسا کے ہیلی کاپٹر کی مریخ پر پہلی پرواز کامیابی سے مکمل

واشنگٹن: ناسا کے ہیلی کاپٹر انجیونٹی نے مریخ پر اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انجیونٹی وہ پہلا ہیلی کاپٹر ہوگا جو مریخ کی فضاؤں میں پرواز کرے گا، واضح رہے کہ انجیونٹی ہیلی کاپٹر کوپر سیویرینس روور کے نچلے حصے میں محفوظ کرکے بند کیا گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر اب الگ ہوکر مریخ کی سطح پر اتر چکا ہے، پرسیویرینس روور اور انجیونٹی دونوں ہی مریخ پر پہنچنے والے مارس مشن 2020 کے اہم ترین حصے ہیں۔ چار پاؤنڈ کے ہیلی کاپٹر نے مریخ کی فضا میں تین میٹر بلند ہوکر پرواز کی اور دوبارہ مریخ کی فضا پر لینڈ کر گیا۔

ہیلی کاپٹر نے اس دوران مریخ کی سطح پر بننے والے اپنے ہی عکس کی تصویر بھی بھیجی، انجنیوٹی ہیلی کاپٹر کو خلائی جہاز پرسیویرینس روور کے ساتھ مریخ پر اتارا گیا تھا۔ پرسیویرینس روور اور انجیونٹی دونوں کا مقصد مریخ پر زندگی کے ممکنہ آثار کی تلاش ہے۔