بھارت نے چین کی مزید 43 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی

بھارت نے چین کی مزید 43 موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین کو ایک مرتبہ پھر ویب پابندیوں کا نشانہ بناتے ہوئے علی بابا گروپ کی ایپلی کیشن علی ایکسپریس سمیت 43 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہے جسے ہمالیہ بارڈر پر جاری کشیدگی کا رد عمل قرار دیا جارہاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پابندی کی زد میں آنے والی 43 چینی ایپلی کیشنز میں کچھ ڈیٹنگ ایپلی کیشنز بھی شامل ہیں جب یہ تمام ایپلی کیشنز بھارتی سالمیت اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اس سے قبل 170 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرچکا ہے اور اس حوالے سے بھارت کا کہنا تھا کہ یہ ایپلی کیشنز صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے شیئر کرتی ہیں جو ریاست کے خلاف ایک سازش ہے۔ بھارت میں چینی سفارتخانے نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے جب کہ علی بابا کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت کی جانب سے چینی کمپنیوں کو بھارتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بھی روکا گیا تھا اور یہ صورتحال سرحدی تنازع کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بھارت میں اب تک ٹک ٹاک،پب جی گیم سمیت 220 ایپس بند کی جاچکی ہیں۔
بلاک کی جانے والی ایپس کی مکمل فہرست:

AliSuppliers Mobile App
Alibaba Workbench
AliExpress – Smarter Shopping, Better Living
Alipay Cashier
Lalamove India – Delivery App
Drive with Lalamove India
Snack Video
CamCard – Business Card Reader
CamCard – BCR (Western)
Soul- Follow the soul to find you
Chinese Social – Free Online Dating Video App & Chat
Date in Asia – Dating & Chat For Asian Singles
WeDate-Dating App
Free dating app-Singol, start your date!
Adore App
TrulyChinese – Chinese Dating App
TrulyAsian – Asian Dating App
ChinaLove: dating app for Chinese singles
DateMyAge: Chat, Meet, Date Mature Singles Online
AsianDate: find Asian singles
FlirtWish: chat with singles
Guys Only Dating: Gay Chat
Tubit: Live Streams
WeWorkChina
First Love Live- super hot live beauties live online
Rela – Lesbian Social Network
Cashier Wallet
MangoTV
MGTV-HunanTV official TV APP
WeTV – TV version
WeTV – Cdrama, Kdrama&More
WeTV Lite
Lucky Live-Live Video Streaming App
Taobao Live
DingTalk
Identity V
Isoland 2: Ashes of Time
BoxStar (Early Access)
Heroes Evolved
Happy Fish
Jellipop Match-Decorate your dream island!
Munchkin Match: magic home building
Conquista Online II