واٹس ایپ کا وہ نیا فیچر جس کا انتظار عرصے سے کیا جارہا ہے

واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرانے پر کام ہورہا ہے جس کا انتظار صارفین کو طویل عرصے سے ہے کیونکہ یہ دیگر مقبول ایپس میں پہلے سے موجود ہے۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر سے صارفین اپنے اکاﺅنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکیں گے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران واٹس ایپ میں متعدد فیچرز متعارف ہوئے جیسے گروپ ویڈیو چیٹ کی تعداد 4 سے بڑھا کر 8 کردی گئی تھی، کیو آر کوڈ سے کانٹیکٹس کو ایڈ کرنے اور انکرپٹڈ ڈیٹا بیک اپ بیٹا ورژن میں پیش کیے۔