اللہ تعالیٰ نے 70سال کا گند صاف کرنے کیلئے عمران خان اور انکی ٹیم کو بھیجا ہے ، شوکت بسرا

تین تین باریاں لیکر حکمرانی کرنے والوں نے عوام کے بنیادی مسائل تک کو حل نہیں کیا ، حالات بہت گھمبیر ہیں
ان لوگوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، عوام غریب سے غریب تر اور یہ امیر سے امیر تر ہوتے چلے گئے
آج ذرا سی بارش ہو تو وہاں جل تھل ہو جاتا ہے ، روزنیوز کے پروگرام ” سچی بات “ کے دوران پی ٹی آئی رہنما کی گفتگو
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے پروگرام ” سچی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین تین باریاں لیکر آپ وزیر اعظم رہے ، حالت یہ ہے کہ آج بارش ہو جائے تو سارے کا سارا لاہور ڈوب جاتا ہے ، اگر یہ شوبازی اور کامیابی ہے تو اگر یہ اتنے اچھے لوگ ہوتے تو عوام نے ان کو ووٹ کیوں دئے ، ملک قرض میں دب گیا ، یہ امیر سے امیر تر ہوتے ہو گئے ، ملک کو لوٹا، پاپڑ والا ، دودھ والا اور دیگر لوگوں کے اکاﺅنٹ سے بھاری رقوم برآمد ہو ئیں، اس کا تجربہ ہے ان کو ، انہوں نے کہ اکہ واقعی زمینی حقائق سے لاعلم ہے ، ہر طرف مسائل ہی مسائل اور مافیا ہی مافیا ہے ، آپ 70سال ملک کو لوٹتے رہے ، نوچتے رہے تو مسائل سامنے آئیں گے ، ہم نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ آپ معشیت کو مضبوط کر رہے ہیں، انشاءاللہ 70سال کا گند صاف کرنے کیلئے اللہ نے عمران خان کی ٹیم کو بھیجا ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آج اکھٹے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف بارے کہا تھا کہ لگا تا ہے تو کھاتا بھی ہے ۔
شوکت بسرا