پینے کا صاف پانی میسر نہیں ،ہر چیز میں ملاوٹ ہے، ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا،ایس کے نیازی

غریب کو روٹی ،کپڑا مکان درکار ہے، تحصیلداروں ، پٹواریوں کی من مانیاں جاری ہیں ، کوئی دفتروں میں بیٹھتا نہیں ، کام کوئی نہیں کرتا
سی ڈی اے والوں نے پرائیویٹ سیکٹر میں اپنے دفاتر بنا رکھے ہیں ، دفتر میں کوئی آتا ہی نہیں ، یہ وہ زمینی حقائق ہیں جن کو جاننا ضروری ہے
عمران خان نیک نیت اور محب وطن ہے، اداروں میں سیاسی مداخلت نے تباہی کی ہے، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ،پروگرام سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)عوام کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا، ہر چیز میں ملاوٹ ہے ، ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے ، غریب کو روٹی ،کپڑا مکان درکار ہے، تحصیلداروں ، پٹواریوں کی من مانیاں جاری ہیں ، کوئی دفتروں میں بیٹھتا نہیں ، کام کوئی نہیں کرتا ، سی ڈی اے والوں نے پرائیویٹ سیکٹر میں اپنے دفاتر بنا رکھے ہیں ، دفتر میں کوئی آتا ہی نہیں ، یہ وہ زمینی حقائق ہیں جن کو جاننا ضروری ہے، عمران خان نیک نیت اور محب وطن ہے ، آپ کے دور میں چینی گندم کا سکینڈل ہوا، چیئرمین آباد بھی مایوس ہیں ، ادارو کام کرنے کے موڈ میں نہیں ، بلیو ایریا تو بنا ہوا ہے لیکن کوئی نئی چیزیں بنائیں ، حالات یہ ہیں کہ زمین کے انتقال میں ہزاروں کی رشوت چلتی ہے ، 1400کنال ٹرانسفر کی رشوت لی جاتی ہے ، غریب عوام تباہ حال ہے ، روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پروگرام میں مختلف سیاسی رہنما آئے ، انہوں نے شفاف انتخابات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا، جتنے بھی لیڈر ہیں سب کے انتخابات کے حوالے سے یہ ہی گفتگو رہی کہ الیکشن شفاف نہیں ہوئے ، اس کا حل کیا صدارتی نظام ہے ، شفاف الیکشن ہیں ، قضا کی نہیں کردار کانمازی بننا ہو گا، قول و فعل میں تصادات نیں ہونا چاہئے ، مسئلہ یہ ہے کہ اداروں میں سیاسی مداخلت نے تباہی کی ہے ، ہر حکومت کی بہت سیاسی مداخلت ہے ، مہنگائی بہت ہے، شنوائی نہیں ، زمین اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ، لیڈر کو خوش آمد پسند نہیں ہونا چاہئے ، عمران خان قوم کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ، اس کیلئے وہ پرانے لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں ، ہر جگہ اپنے لوگ لگائے ہیں ، فخر امام صاحب وزیر اعظم کو حقائق سے آگاہ کریں ، آپ مسائل سے آگاہ ہیں ، ایس کے نیازی نے کہا کہ عمران خان کو خود مہنگائی سے تکلیف تھی اب بھی عمران خان اس حوالے سے پریشان ہیں ،