زمینی حقائق مختلف ہیں لوگ ڈر رہے ہیں ، کہ اب کیا ہو گا، محسن شیخانی

تعمیرات کا کام بھی ٹھیک نہیں ہو رہا ، حکومت کو سخت ایکشن لینا ہو گا، تب حالات ٹھیک ہوں گے

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)چیئرمین آباد پاکستان محسن شیخانی نے کہا کہ عوام عمران خان سے جو امید یں رکھے ہوئے تھے مگر اس حوالے سے مسائل آرہے ہیں ، تعمیرات کا کام بھی ٹھیک نہیں ہو رہا ، حکومت کو سخت ایکشن لینا ہو گا، تب حالات ٹھیک ہوں گے ، روزنیوز کے پرگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم پروگرام رکھ رہے ہیں ، بہت مشکل حالات ہو رہے ہیں ، زمینی حقائق مختلف ہیں لوگ ڈر رہے ہیں ، کہ اب کیا ہو گا، اس حکومت نے پھر عوام سے ووٹ لینا ہے ، انہوں نے کہا کہ فخر امام جیسے ٹیم کا اہم حصہ ہیں ، یہ لوگ چیزوں کو دیکھیں ۔