مہنگائی ایسا المیہ بن گیا جو حکومت سے کنٹرول نہیں ہو رہا

اس حوالے سے حکومت اپنا کردار ادا کرے ، لیکن حالات اچھے نہیں ہیں ، ناصر مرزا

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ) روالپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر مرزانے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے بہت پریشانی ہے ، یہ ایسا المیہ بن گیا ہے ، حکومت کا اس پر کنٹرول نہیں رہا، اس حوالے سے حکومت اپنا کردار ادا کرے ، لیکن حالات اچھے نہیں ہیں ، میں حکومت پاکستان سے یہ امید نہیں کرتا، کہ چند لوگ حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں ، یا پھر ذخیر ہ اندوزکررہے ہیں ، تو میں شکایات کس کے پاس لیکر جاءوں ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہم نے اپنی پوری ذمہ داری کی یقین دہانی کرائی ہے ، حکومت سستے بازار لگائے ۔