یہ حکومت پہلے چیز مارکیٹ سے غائب کرتی ہے، پھر مہنگائی کرتی ہے

کیانی صاحب آئے انہوں نے چند ماہ میں کیا کیا سب کو معلوم ہے ، سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد(روزنیوز رپورٹ)سائرہ افضل تارر نے کہا کہ یہ الزام تو ہ میں دیتے ہیں اس حکومت نے یہ نہیں دیکھا کہ حالات کو کیسے کنٹرول کریں ، ڈریپ والوں کو چاہئے کہ وہ ادویات کی قیمت چیک کریں ، لیکن ایسانہیں ہو رہا، ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے دیکھیں ، ڈالر مہگا ہوا، یہ بہت نظام درہم برہم ہے ، ہمارے دور میں ڈرگز کے قیمتیں بڑھیں تو نواز شریف نے فون کر کے مجھے کہا کہ اس کو کنٹرول کریں اس حکومت کے کنٹرول میں کچھ نہیں ، قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرتے ، یہ حکومت پہلے چیز مارکیٹ سے غائب کرتے ہیں ، پھر قیمت بڑھاتے ہیں تکینیکی وجہ یہ ہے کہ جب روپیہ کی قدر انہوں نے کم کی تو دیکھا جائے کہ ادویات کا میٹرئل کہاں سے آتا ہے ، ہونا یہ چاہئے تھا کہ دوائی کی قیمت نکالیں ، ریجن میں دیکھیں کہ قیمت کیا ہے ، انہوں نے کچھ نہ کیا اور قیمتیں بڑھا دیں ،فخر امام نے بالاکل درست بات کی ہے ، میں ڈاکٹر ظفر مرزا کے ساتھ کام کیا ، جو ان سے پہلے کیانی صاحب آئے انہوں نے چند ماہ میں کیا کیا سب کو معلوم ہے ، انہوں نے کرپشن کی ، اس وجہ سے استعفیٰ دیا، وزارت سے ہٹایاتو انہیں پی ٹی آئی کا جنرل سیکرٹری لگا دیا، دیگر ملکوں میں ادویات کی کوالٹی بہتر ین ہے ، لوگ مہنگی ادویات خرید سکتے ہیں ، ادویات حساس ایشو ہے ، اس کے ساتھ ہر چیز منگئی ہو رہی ہے ۔

مزید تازہ ترین خبریں