میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا نومبر میں کس کو آرمی چیف لگانا ہے،عمران خان
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا اپنا آرمی چیف لاؤں گا۔
عمران خان نے مخالفین کی بات کا رد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے منہ سے سچ بات نکل آئی کہ میں نومبر میں اپنا آرمی چیف لانا چاہتا تھا، حالانکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا نومبر میں کس کو آرمی چیف لگانا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گیارہ سال پہلے کہ دیا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن-لیگ والے اکٹھے ہو جائیں گے۔
انھوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسے سزا ملنی چاہیے۔
عمران خان نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں ایسے مراسلے آتے رہتے ہیں، ہم نے جو کیا اس کے بعد اب کسی کو مراسلہ بھیجنے کی جرات نہیں ہو گی۔