‘پی ڈی ایم کے ذریعے نااہل حکومت کا خاتمہ، غیر جمہوری قوتوں کیخلاف کھڑے ہیں’

کراچی: (نیوز ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے ذریعے نااہل حکومت کا خاتمہ، غیر جمہوری قوتوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، گرفتاری کی دھمکیاں نئی بات نہیں، پارلیمان میں آواز نہیں اٹھا سکتے تو مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑے گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں ہوگی تو ہمیں مجبوراً نکلنا ہوگا، جب عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، پی ڈی ایم کے ذریعے نا اہل حکومت کا خاتمہ کریں گے، پیپلزپارٹی کیلئے گرفتاریاں نئی بات نہیں، خورشید شاہ آج بھی جیل میں ہیں، شہباز شریف کو گرفتار کر کے سیاسی ورکرز کو تنگ کیا جا رہا ہے، جب تک آزاد نہیں ہوں گے، پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ رہے گا، حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔