سوات،پولیس پرفائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار،اسلحہ وچرس برآمد

پشاور (نیوز ڈئسک):تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 9بجے پولیس سٹیشن کانجو کے رائیڈر سکواڈ کے اہلکاران کانسٹیبل عابد خان اور ہیڈ کانسٹیبل محمد رحمان لنک روڈ کانجو دمغار میں گشت پر مامور تھے کہ چندنامعلوم افراد نے ان پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عابد خان شدید زخمی ہوئے ملزمان جھاڑیوں اور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان ہمراہ ایس پی لوئر سوات شاہ حسن و دیگر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

اور فوری طور پولیس سٹیشن کانجو کے حدود میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا جائے ٹیم نے چھاپہ زنی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم و بدنام زمانہ منشیات فروش سیف الملوک ولد شیرین سکنہ کانجو، افتخار ولد امیر زادہ سکنہ کانجو، آصف ولد نادار خان سکنہ کانجو، عبد الولی ولد عمر خطاب سکنہ ملوک آباد حال بلوگرام کو گرفتار کرلیا ملزم سیف الملوک کے قبضے سے 6کلوگرام چرس اور وقوعہ میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔