بلال یاسین حملہ کیس: ملزم حسیب ایک اور مقدمے میں گرفتار
لاہور: پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں نامزد ملزم حسیب عرف میاں وکی کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم میاں وکی کو سی آئی اے داتا دربار پولیس نےگرفتارکیا، میاں وکی نے بلال یاسین کے برادرنسبتی کےگھر فائرنگ کروائی تھی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم حسیب عرف میاں وکی کے خلاف تھانہ داتادربار میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ملزم میاں وکی ایم پی اے بلال یاسین حملہ کیس میں عبوری ضمانت پرہے۔