متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے حکمت عملی تیار کرلی
اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں سابق صدرآصف زرداری، بلاول بھٹو، اسعد محمود ، اختر مینگل، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی اور شاہ زین بگٹی سمیت ممبران شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں قانونی ٹیم نے ممبران کو قانونی نکات پر بریفنگ دی جب کہ اپوزیشن نے آج کے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت اعملی طے کرلی ہے۔ اپوزیشن نے حکومتی ارکان کے شور شرابے یا اشتعال کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
اپوزیشن نے فیصلہ کیاہے کہ کسی بھی صورت تحریک عدم اعتماد کی کارروائی روکنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔