لاہور: ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور: گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ پر واقع ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا
علامہ اقبال روڈ پر واقع ڈیپارٹمنل اسٹور کے عملے کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹور کو لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور 3 گھنٹے کوشش کےبعد آگ پر قابوپالیا۔
آگ لگنے سے اسٹور میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔