پاک پتن کے نوجوان کی محبت میں فرانسیسی خاتون شادی کیلئے پاکستان آگئی
فرانس سے تعلق رکھنے والی خاتون لوسی جیمن کو ان کی محبت پاکستان کھینچ لائی۔ پاکستانی نوجوان علی رضا کی محبت میں گرفتار فرانسیسی خاتون لوسی جیمن چند روز قبل والدہ کے ہمراہ پاکستان پہنچی تھیں جس کے بعد ان کا نکاح پاک پتن کی تحصیل عارف والا کے رہائشی علی رضا سے ہوا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق لوسی جیمن نے علی رضا سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا۔
دونوں کے نکاح کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں دونوں کو کلمہ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کےمطابق اسلام قبول کرنے کے بعد لوسی جیمن کا نام زویا رکھا گیا ہے۔