لاہور میں 86 ای چالان نادہندہ گاڑی پکڑی گئی
لاہور: لوئر مال کچہری چوک سے 86 ای چالان نادہندہ گاڑی پکڑی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق مہم کے دوران نادہندہ گاڑیوں کے ڈرائیور پر 41 ہزار 400 روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔
چیف ٹریفک پولیس آفیسر ( سی ٹی او ) کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور نے 47 مرتبہ سگنل،31 مرتبہ حد رفتار کی خلاف ورزی کی ہے۔