8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

خان پور: پولیس نے ڈیڑھ گھنٹہ میں اندھے قتل اور زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔گزشتہ رات ساڑھے 10بجے ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور انسپکٹر سیف اللہ خان کو رائی کو ون فائیو سے اطلاع ملی کہ موضع گھنیہ کے رہائشی نثار احمد کا 8 سالہ بچہ (ع) اغوا ہو گیا، ایس ایچ او ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچا، ڈی ایس پی صدر فرخ جاوید بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ابتدائی پوچھ کچھ کے دوران نثار احمد کے نوکر پرویز کو مشکوک پاتے ہوئے ایک گھنٹہ کی تفتیش کے دوران اس نے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا اور لاش کماد کی فصل سے برآمد کروا دی بچے کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔