ملک میں لگی گدھوں گھوڑوں کی سیل ختم کرنا چاہتے ہیں
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کہنا ہے کہ ملک میں لگی گدھوں گھوڑوں کی سیل کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوذب کا کہنا تھا چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر بحث ہو اور کیس چلے، ہمارا نظریہ صاف شفاف الکیشن اور نظام ہے۔
ضرور پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: اسپیکر نے اہم اجلاس طلب کرلیا
کنول شوذب کا کہنا تھا کہ الکیشن سے پہلے وزیراعظم نے اپنے لوگوں کو پارٹی سےکرپشن پر نکالا، 6 مارچ 2021 کو وزیراعظم نے خود عدم اعتماد کا ووٹ لیا تھا اس وقت ضمیر کیوں نہیں جاگا؟
ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہم آئین کے ذریعے پارلیمنٹ میں ضمیر فروشی ختم کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے امربالمعروف کے اصولوں پر جلسے کا انقعاد کیا ہے، جو لوگ حق کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جیت انہی کی ہوتی ہے، 27 مارچ کو عوام کا بڑی تعداد میں اسلام آباد میں ہوں گے۔
ضرور پڑھیں: عدم اعتماد: رکن اسمبلی کا ووٹ اس کا انفرادی حق ہے، سپریم کورٹ بار کا صدارتی ریفرنس میں جواب
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں، سینیٹ میں جو ہوا وہ آج بھی کیا جا رہا ہے، پاکستان کے عوام کو اس کرپٹ عوام سے چھٹکارا دلوانے لگے ہیں۔