رحیم یارخان: شیخ زاید اسپتال کے چلڈرن وارڈ کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی
رحیم یارخان میں شیخ زاید اسپتال کے چلڈرن وارڈ کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وارڈ میں 20 نومولود زیر علاج ہیں جنہیں نرسوں اورگارڈز نے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔