حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ایک بار پھر روٹھی روٹھی نظر آنے لگی
وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان ایک بار پھر حکومت سے روٹھی روٹھی نظر آنے لگی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد میں بارڈر لائن پر کھڑے ہیں اور کسی بھی وقت یہ لائن کراس ہو سکتی ہے۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے متنازع پیکا ترمیمی آرڈیننس پر وزیراعظم عمران خان کو خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے پیکا ترمیمی ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔