کراچی میں بھی زیادہ بہتر حالات نہیں ، سندھ حکومت کوشاں ہے، محسن شیخانی

حکومت اچھا کام کرتی ہے تو کہنا چاہئے کہ وہ اچھا کام کر رہی ہے، اسلام آباد میں بھی پراجیکٹس پرکام ہو رہا ہے
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)چیئرمین آباد پاکستان محسن شیخانی نے کہا کہ میں حقیقت بات کرتا ہوں ، حکومت اچھا کام کرتی ہے تو کہنا چاہئے کہ وہ اچھا کام کر رہی ہے، اسلام آباد میں بھی پراجیکٹس پرکام ہو رہا ہے ، جتنے پراجیکٹس ہیں ان کا علم ہونا چاہئے ، کہ اگر رکے ہیں تو کیوں ، وزیر اعظم سے کہا جائے گا کہ ان کو منظور کریں ، تاکہ کام جاری رہے ، انہوں نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سزا اور جزا نہیں ملتا، کراچی میں بھی زیادہ بہتر حالات نہیں اس حوالے سے سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے ۔