حکومت میں جو لوگ بیٹھے ہیں ان سے میری کیمسٹر ی نہیں ملتی،ڈاکٹر اشفاق حسن

ماضی میں حفیظ شیخ ، وقار مسعود کو دیکھیں یہ پی پی اور ن لیگ کے ساتھ رہے ، یہ ماضی والے حکومت کے ساتھ ہیں
اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ حکومت میں جو لوگ بیٹھے ہیں ان سے میری کیمسٹر ی نہیں ملتی ، وقار مسعود کی جو صلاحیتیں ہیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے ، 2008 سے 2018تک حکومتیں رہی ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ شبلی فراز یا دیگر وزراء ماضی کے حوالے سے جو بیان دیتے ہیں ، ان کو بھی انہیں انہوں نے اپنے ساتھ ملا لیا ہے ، اب یہ بیانیہ نہیں چل سکتا ہے ، شبلی فراز سیاست میں آگئے ہیں ، انہیں ماضی والا سلسلہ چھوڑنا ہوگا، ماضی میں حفیظ شیخ ، وقار مسعود کو دیکھیں یہ پی پی اور ن لیگ کے ساتھ رہے ، یہ ماضی والے حکومت کے ساتھ ہیں ، ماضیاور حال مل گیا ہے ، نیازی صاحب جب آپ حق بات کریں گے تو لوگ ناراض ہونگے ، انہوں نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہجو لوگ ملک میں نہیں رہتے وہ ملک کیلئے کیا کریں ، 7جنوری 1997 میں حفیظ شیخ امریکہ گئے تھے ، وہ دن تو آج کا دن ہے حفیظ شیخ ہیلی کاپٹر سے اترتے ہیں ، سوٹ کیس لیکر چلے جاتے ہیں ، این کو فائدہ کر لیتے ہیں ، ان کو لاتے ہیں وہ خود تو نہیں آئے ، انہوں نے کاہ کہ حالات خراب ہو ں تو کاروبار ی آدمی ساکھ روک لیتا ہے ۔