کراچی میں پیسوں کے بغیر پراجیکٹس منظور ہونا معجزہ ہے

اسلام آباد میں تو کوئی کام پیسے کے بغیر نہیں ہوتا، ایس کے نیازی
اسلام آ باد (روز نیوز رپورٹ )کراچی میں پیسوں کے بغیر پراجیکٹس منظور ہونا معجزہ ہے ، اسلام آباد میں تو کوئی کام پیسے کے بغیر نہیں ہوتا، حکومت باتیں اچھی کر رہی ہے لیکن عملی کام نہیں ہو رہا ، زمین پرکام نظر نہیں آرہا ، انہوں نے کہا کہ سول ادارے حکومتی رٹ کو تسلیم نہیں کر تے ، روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہسزا اور جزا موجود ہیں لوگ پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن وہ مواقع نہیں پیدا کئے جا رہے کہ لوگ پاکستان آئیں ،سرمایہ کار پاکستان آنا چاہتے ہیں لکن ڈیلیوری نہیں ہو رہی ہے ، لوگ تو سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں حکومت کوئی کام نہیں کررہی ، مہنگائی عروج پر ہے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک اور عمران خان کا نقصان ہو رہا ہے ۔