پاکستان میں سیاسی انارکی ہمیشہ رہی،اب حا لات بہتری کی جانب گامزن ہیں ( عقیل کریم ڈھیڈی )

کچھ بلنڈرز ہوئے جس کی وجہ سے آٹا ، چینی مہنگے ہوئے ، پاکستان میں کارخانے چل رہے ہیں ، سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، سیاحت بڑھ رہی ہے،سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی انارکی ہمیشہ رہتی ہے ، یہ بات یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ حالات بہت بہتر ہیں ، ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے ، کچھ بلنڈرز ہوئے جس کی وجہ سے آٹا ، چینی مہنگے ہوئے ، پاکستان میں کارخانے چل رہے ہیں ، مال بن رہا ہے ریمیٹنس بڑھ رہا ہے ، سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، سیاحت بڑھ رہی ہے ، کرونا کی وجہ سے لوگ پاکستان آرہے ہیں ، پاکستان پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے ، ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے ، صنعتیں بڑھ رہی ہیں ، یہ پاکستان کیلئے اچھی خبریں ہیں ، اگر سیاسی سکون آجاتا ہے تو پاکستان تبدیل ہو جائیگا، جو لوگ مہنگائی سے متاثر لوگ ہیں وہ سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے ۔