پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بات کریں ، اپوزیشن بھی تعاون کرے

جب تک نظام ٹھیک نہیں ہوتا ، حالات درست نہیں ہونگے،عقیل کریم ڈھیڈی
اسلام آ باد (روز نیوز رپورٹ )پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بات کریں ،مسائل حل کریں ، اپوزیشن بھی تعاون کرے ، مڈل اور لوکلاس کو فائدہ پہنچے ، پارلیمنٹ کا فورم موجود ہے ، عام عوام تک فائدہ نہیں پہنچ رہا، سیاسی لوگوں کو عوام کیلئے بیٹھنا پڑے گا، جب تک نظام ٹھیک نہیں ہوتا ، حالات درست نہیں ہونگے ، ناراضگیاں دور کرنا ہونگی ، ہاءوسنگ پیکج کے حالات میں بہتری آئی ہے ، تعمیراتی کام بڑھ چکے ہیں ، اس سے متعلقہ صنعتوں کو چیک کریں ، کام میں اضافہ ہو رہا ہے ، تین سال کے جو پراجیکٹس ہیں انتظار کرنا پڑتا ہے ، عوام کو روزگار ملنا شروع ہو گیا سیاحت فروغ پار ہی ہے ، غیر یقینی سرگرمیاں جاری ہیں ، مارکیٹ پرفارمنس دے رہی ہے ، لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے قائم کرنے ضرورت ہے ، پہلی مرتبہ بغیر کرپشن کے پراجیکٹس منظور ہوئے ہیں ، سندھ حکومت نے چیف سیکرٹری اور دو تین لوگ ہیں وہ کام کر رہے ہیں ، پی پی کی حکومت میں بھی اچھے کام ہو سکتے ہیں ، ہم یہ نہیں کہتے کرپشن ختم ہو گئی ، بغیر کرپشن کے کام ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔