خود کو ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈی جی نیب لاہور ظاہر کرنیوالا جعلساز گرفتار
لاہور: خود کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی اور ڈی جی نیب لاہور ظاہر کرنے والے جعلساز کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سے ایک ہزار جعلی سمیں برآمد ہوئی ہیں اور ملزم کی شناخت توقیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلا ف جعلسازی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔