گوجرانوالہ: شادی شدہ خاتون کو 16سالہ نوجوان نے گھر میں تیز دھار آلے سے قتل کر دیا
گوجرانوالہ میں شادی شدہ خاتون کو گھر میں تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیاجبکہ پولیس نے 16 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق افتخار کالونی میں 44 سالہ خاتون کے گھر اس کا محلے دار 16 سالہ نوجوان آتا جاتا رہتا تھا۔ گزشتہ روز نوجوان ملنے خاتون کے گھر آیا تو دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔