تحریک عدم اعتماد کیلئے ابھی تک ہم سے کسی نے بات نہیں کی، رہنما ایم کیو ایم عامر خان
ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما عامر خان کا کہنا ہےکہ جومہنگائی بڑھی ہے،اُس پرہمیں حکومت سےشکایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے ابھی تک ہم سے کسی نے بات نہیں کی ہے۔
عامر خان نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیزحرف آخرنہیں ہوتی، شہبازشریف سے ملاقات میں اگرکوئی تجویزآئی تورابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کےوفد کی مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے آج ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوگی۔