جیکب آباد: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا
جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گڑھی خیرو کے علاقے گوٹھ حاصل خان میں پیش آیا جہاں ملزم نادر بھٹیانی نے اپنی بیوی اور رشتے دار کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا جسے علاقے کی ناکہ بندی کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولین کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔