پنجاب میں قرآن محل کاخادم قتل
پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں قرآن محل کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ حافظ آباد پولیس کے مطابق قرآن محل کے 70 سالہ خادم طفیل چشتی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جب کہ مبینہ قاتل کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے۔
حافظ آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے ساتھی کی مدد سے 3 ماہ قبل طفیل چشتی کو قتل کر کے ان کی لاش دفن کر دی تھی۔ ملزم نے جھگڑے کی وجہ سے طفیل چشتی کو قتل کیا۔ حافظ آباد پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر قرآن محل کے خادم کی لاش برآمد کی گئی۔
دوسری جانب حافظ آباد پولیس نے ضلع بھر میں آپریشن کرتے ہوئے 76 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حافظ آباد پولیس نے بتایا کہ ان گرفتار ملزمان میں اشتہاری، منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں۔
حافظ آباد پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 کلو ہیروئن، 12 کلو چرس، 114 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔