کراچی: گھر میں واٹر ٹینک میں دھماکہ، 6 افراد زخمی
کراچی کے علاقے صفورا غازی گوٹھ میں گھر کے واٹر ٹینک میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا واٹر ٹینک کی صفائی کے دوران گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔