مشرف کیخلاف انکوائری نہ کرنے پرچیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر
سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کےخلاف کرپشن انکوائری نہ کرنے پر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ پیرکو درخواست کی سماعت کرےگا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 25 جنوری2018 کےعدالتی فیصلے پرعمل درآمد نہ کرنے پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
ضرور پڑھیں: کتوں کی نسل کشی روکنے کیلئے درخواست، کتوں نے عوام کا کیا حال کیا وہ دیکھا؟ عدالت برہم
ضرور پڑھیں: عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم