زمینی حقائق خوفناک ہیں ، امن و امان ، تعلیم کی حالت خراب ہے،عارف نظامی

عوام کو سہولیات دیں ورنہ عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائےگا ، نیازی صاحب آپ درست کہہ رہے ہیں ، حالات خراب ہو رہے ہیں
اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)سینیئر تجزیہ نگار عارف نظامی نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق خوفناک ہیں ، امن و امان ، تعلیم کی حالت خراب ہے ، سی سی پی او عجیب بھٹکی بھٹکی باتیں کرتا ہے ، موٹروے کیس کے حوالے سے اس کے بیانات قابل افسوس ہیں ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام کو سہولیات دیں ورنہ عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائےگا ، نیازی صاحب آپ درست کہہ رہے ہیں ، ہماری بات کون سنتا ہے ، حالات خراب ہو رہے ہیں ، مزید بے چینی بڑھے گی ، حکومت ڈیلور ہی نہیں کر رہی ، ایک حد تک برداشت ہوتی ہے ، پھر عوام کبھی حکومت کا ساتھ نہیں دے گی ، حکومت سمجھی ہے کہ جن لوگوں کو ان کے ساتھ ہونا چاہئے ، وہ ان کے ساتھ ہیں ۔