جب ہم مضبوط ہونگے تو امریکہ مجبور ہو جائیگا ،ایس کے نیازی

سراج الحق ایماندار آدمی ہیں ، ان کا ووٹ ہے وہ سمجھتے ہیں انہیں موقع ملے گا

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)ایس کے نیازی نے افغانستان کے مسئلہ اور عبدا اللہ عبد اللہ کے پاکستان دورے کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وقت سے فائدہ اٹھایا جائے، امریکہ کو کہا جائے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کرے ، مسئلہ کشمیر پر بات کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ جب ہم مضبوط ہونگے تو امریکہ مجبور ہو جائیگا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تینیوں سیاسی جماعتوں کو مختلف معاملات میں خراب کیا، سراج الحق ایماندار آدمی ہیں ، ان کا ووٹ ہے وہ سمجھتے ہیں کہ شاید انہیں موقع ملے کہ عمران خان ڈیلور نہ کرے ، اپوزیشن کی نظر میں خراب ہو جائے ، تو پھر جماعت اسلامی کا عوام کیلئے آپشن رہ جاتا ہے ۔