ہمارے نظام میں بہت سے نقاءص ہیں ، بیرسٹر سیف

اسلام آ باد( روز نیوز رپورٹ )بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارے نظام میں بہت سے نقاءص ہیں ، یہ نقاءص ہائی پروفائل مقدمات کو متاثر کرتے ہیں ، عدالتوں کی مجبوری ہے کہ انہوں نے ثبوتوں پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے ، تاہم یہ کہوں گا کہ بر وقت فیصلے کئے جائیں ، جب فیصلے تاخیر سے ہوتا ہیں ، تو کئی گواہ مرجاتے ہیں ، یا فرار ہوجاتے ہیں ، اے پی سی کے حوالے سے فضل الرحمان کے حوالے سے سوال کے جواب میں ایس کے نیازی نے کہا کہ دباءو کی وجہ سے ہی بل ہوتے ہیں ، اگر دباءو نہ ہواتو اپوزیشن بل پاس ہونے دیگی ، بیرسٹر سیف نے حکومتی کارکردگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں حکومتی کاردگری سے مطمئن نہیں ہوں ، میرا خیال ہے کہ کیا

حکومت درست سمت میں فیصلے کر رہی ہے ، روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہحکومت جو روزانہ کام کر رہی ہے وہ بہتر ہیں ، احساس پروگرام اچھا ہے ، پرانی حکومتوں کے مسائل کے حوالے سے مسئلے درپیش ہیں ، سو فیصد مطمئن ہوں نہ ہی غیر مطمئن ہوں ،