کورونا ختم ہوئے ہونے میں اللہ تعالیٰ کی رحمت شامل ہے

حکومت نے بھی اس حوالے سے مستقل مزاجی دکھائی ، بیرسٹر سیف کی پروگرام سچی بات میں گفتگو

اسلام آ باد ( روز نیوز رپورٹ )بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو بہتری یا آبتری آرہی ہے دونوں کسی ایک شخصیت کہ وجہ سے نہیں ہو رہی ، جو بھی وژن ہوتا ہے اسے آخر تک پہنچانا ہوتا ہے ، کورونا ختم ہوئے ہونے میں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے ، حکومت نے بھی اس حوالے سے مستقل مزاجی دکھائی تھی ، ایف اے ٹی ایف کے معاملات اسمبلی میں زیر بحث تھے، جو ٹکڑوں میں پاس ہوتے رہے ، سینیٹ میں قانون آیا تو اپوزیشن نے اس بل کو مسترد کرا دیا، اس بل کو پاس کرانے کا واحد راستہ تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ، روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اگر 30ستمبر سے پہلے اس حوالے سے قانون سازی نہ کی جاتی تو پاکستان کیلئے مشکلات ہو جاتی ، اپوزیشن نے اس حوالے سے پوائنٹ سکورنگ کی ، روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں ہنگامہ ہوا لیکن یہ بل پاس کرا کے پاکستان کیخلافمعاشیپابندیوں سے بچایا ، جس دن ایف اے ٹی ایف کے بل منظور ہوئے اگلے دن آپ سٹاک ایکسچینج دیکھ لیں ، کچھ چیزوں کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے ،