پیپلز پارٹی اور ن لیگ صوبوں میں اپنی چودراہٹ قائم کرنا چاہتے تھے

عدالتوں کے ساتھ احترام سے عرض کرتاہوں کہ اگر فیصلے بروقت نہ ہوں تو کیا فائدہ ،ایس کے نیازی

اسلام آباد( روز نیوز رپورٹ )ایس کے نیازی نے کہا 18ویں ترمیم ن اور پیپلز پارٹی لائی تھی، یہ صوبوں میں اپنی چودراہٹ قائم کرنا چاہتے تھے، روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ الیکشن آخری دن کا امتحان ہوتا ہے ، مگر یہ الزام لگا رہے ہیں ، کہ انہیں نقل لگانے کی اجازت دیدی ، کہا ان پارٹیوں کا اندرونی نظام ٹھیک ہے ، روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہسینیٹ میں جو سرمایہ کار ہوتا ہے وہ پارٹی لیڈر کے پاس ہو کر ٹکٹ لیتا ہے ، اس نظام کو فوج نے نہیں پارٹی راہنماءوں نے خود ٹھیک کرنا ہے ، ایس کے نیازی نے کہا کہ عدالتوں کے ساتھ احترام سے عرض کرتاہوں کہ اگر فیصلے بروقت نہ ہوں تو کیا فائدہ ۔