حکومت کا وژن درست ہے لیکن زمین حقائق مختلف ہیں ،مضبوط ، منصفانہ اور صاف شفاف بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں ،ایس کے نیازی

اعلیٰ تعلیم یافتہ حقائق سے واقف نہیں ، گلی محلے میں جائیں تب حالات بہتر ہوں گے ،پی اے سی کے چیئرمین نے اقرار کیا کہ تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی

جب تک الیکشن اصلاحات نیں ہوتی جمہوریت پر وان نہیں چڑھ سکتی، میں 18ویں ترمیم کے حوالے سے ان پرسن سپریم کورٹ میں پیش ہوتا رہا ، مجھے متعدد کلازز پر اعتراض ہے

ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے جو قانون سازی ہوئی ہے وہ بہت اچھی ہے ، یہ قانون سازی کس نے کرائی ہے یہ صیغہ راز میں رہے گا، عمران خان با اعتماد لیڈر ہے

مریم نواز کا بیان درست ہے کہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں مگر اس کیلئے پارلیمنٹ کا ہونا ضروری ہے،جو بھی قانون سازی ہو رہی ہےوہ اسٹیبلشمنٹ کے مر ہون منت ہے

پریکٹیکل اور تھیوری میں فرق ہوتا ہے، بلدیاتی انتخابات ہی عوام کو درپیش مسائل حل ہونگے،عمران خان شفاف آدمی ہے ، اس لئے فوج اعتماد کرتی ہے،روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)ایس کے نیازی نے کہاکہ حکومت کا جو وژن ہے وہ درست ہے ، لیکن زمین حقائق مختلف ہیں ، اعلیٰ تعلیم یافتہ حقائق سے واقف نہیں ، گلی محلے میں جائیں تب حالات بہتر ہوں گے ، نہ گھر ملے نہ نوکریاں ملیں ، پی اے سی کے چیئرمین نے اقرار کیا کہ تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی جب تک الیکشن اصلاحات نیں ہوتی جمہوریت پر وان نہیں چڑھ سکتی، میں 18ویں ترمیم کے حوالے سے ان پرسن سپریم کورٹ میں پیش ہوتا رہا ، مجھے متعدد کلازز پر اعتراض تھا، پارلیمانی نظام جو چل رہا ہے اس کے تحت جو بھی قانون سازی ہو رہی ہے اگر اسٹیبلشمنٹ شامل نہ ہو تو نہیں ہو سکتی ، روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہمریم نواز کا بیان درست ہے کہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں مگر اس کیلئے پارلیمنٹ کا ہونا ضروری ہے ، مریم نواز یہ بتا رہی تھیں کہ جی ایچ کیو میں سیاسی لوگوں کو نہیں جانا چاہئے تھا، سیاسی فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں ، فیٹف کے حوالے سے جو قانون سازی ہوئی ہے وہ بہت اچھی ہے ، یہ قانون سازی کس نے کرائی ہے یہ صیغہ راز میں رہے گا،ایس کے نیازی نے کہا کہ عمران خان با اعتماد لیڈر ہے ، میں کہتاہوں پریکٹیکل اور تھیوری میں فرق ہوتا ہے ، سب کچھ عمران خان کی نیت پرچل رہا ہے ، پاک فوج بھی ان کی مد د کررہی ہے ، اتنی مدد ماضی میں کسی لیڈ کی نہیں ہوئی ، عمران خان شفاف آدمی ہے ، اس لئے فوج اعتماد کرتی ہے ، بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں ، مضبوط ، منصفانہ اور صاف شفاف بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں ، تب ہی عوام کو درپیش مسائل حل ہونگے ،